ابنا :پاکستان میں نیٹو سپلائی روکنے اور نیٹو کنٹینرز اورآئل ٹینکروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ سے موصوہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدارمیں باغبانہ کے قریب نامعلوم افراد نے نیٹو آئل ٹینکر کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے ۔ لیویزذرائع کے مطابق واقعے میں ڈرائیورمحفوظ رہا، نیٹو آئل ٹینکر کراچی سے کوئٹہ جارہا تھا۔واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے آج چوتھے روز بھی نیٹو کی سپلائی بند ہے تاہم بلوچستان سے نیٹو کی سپلائی جاری ہے لیکن صوبہ بلوچستان میں نیٹو کنٹینرز پر حملہ کرنے اورانھیں آگ لگانے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
26 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 483796
پاکستان میں نیٹو سپلائی روکنے اور نیٹو کنٹینرز اورآئل ٹینکروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔